جنرل نیوز

مولانا قبول بادشاہ شطاری قادری کے انتقال پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کا اظہار تعزیت

حیدرآباد ۔ 17۔ اپریل ( نامہ نگار) مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ و انچارچ تلنگانہ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے حضرت مولانا سیدشاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ادیب جانشین حضرت کامل شطاری رح صدر مجلس علمائے دکن و رکن مجلسِ انتظامی جامعہ نظامیہ کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اہل دکن ایک بزرگ شخصیت سے محروم ہو گئے ۔ حضرت نے اپنی ساری زندگی دینی ملی ، سماجی خدمت میں گزار دی۔ خانقاہی تعلیمات کی ترویج و اشاعت، رویت ہلال کمیٹی کی خدمات اور مسلم پرسنل لا بورڈ میں سرگرم خدمات کو امت یا در کھے گی۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ان کا نعم البدل عطافرما ئے اور ان کے جانشین کو اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما ئے ۔ اہل خاندان مریدین و معتقدین متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے

متعلقہ خبریں

Back to top button