جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں سعید باوزیر نامی سوشل ورکر کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج رات قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ بارکس سے تعلق رکھنے والے شیخ سعید باوزیر نامی سوشل ورکر کا کسی نے آج رات بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل کردیا گیا۔

 

 

مقتول کے بھائی شیخ عمر باوزیر نے اس بات کی تصدیق ہے۔ ذرائع کے مطابق بنڈلہ گوڑہ مین روڈ پر واقع ایک دفتر میں یہ واردات پیش آئی۔ حملہ آوروں نے مہلک ہتھیاروں سے با وزیر پر حملہ کر کے ان کا قتل کر دیا۔

 

 

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ منصوبہ بند طریقہ سے یہ واردات انجام دی گئی۔فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button