تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 37 لاکھ روپے پکڑے گئے

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں 37 لاکھ روپے پکڑے گئے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کل رات چار مینار پولیس کی جانب سے پرانے شہر کے علاقہ دیوان دیوڑھی میں گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی

 

اسی دوران دو افراد بائیک پر وہاں پہنچے ان کے پاس ایک بیاگ بھی تھا، تلاشی لینے پر بیاگ سے 37 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ ان کے پاس رقم کی رسید نہیں تھی اور وہ مناسب جواب نہیں دے رہے تھے جس پر رقم ضبط کر لی گئی۔

 

رقم کے ساتھ پکڑے جانے والوں کے نام راجکمار اور ارون کمار بتائے گئے ہیں۔ ان کا تعلق بنڈلہ گوڑہ علاقہ سے ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے یہ کاروائی چار مینار پولیس نے انجام دی۔

 

واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے پیش نظر تلنگانہ بھر میں گاڑیوں کی تلاشی مہم انجام دی جا رہی ہے۔ 50 ہزار سے زائد رقم لے جانے والوں کو اپنے ساتھ رسید رکھنی ہوگی ورنہ رقم ضبط کر لی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button