تلنگانہ

400 روپے میں گیس سلنڈر اور اہل خواتین کو ماہانہ 3 ہزار گزارہ الاؤنس

حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس نے آج انتخابی منشور کو جاری کردیا ہے جس میں عوام سے کئی وعدے کئے گئے ہیں

400 روپے میں گیس سلنڈر سکیم

مرکز کی بی جے پی نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے، جس سے عام آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ پڑا ہے۔ بی آر ایس کو اس بوجھ سے چھٹکارا دلانے  کے لیے خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستوں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے انسانی ہمدردی کے ساتھ ایک اور گارنٹی کا اعلان کیا جا رہا ہے

ہم وعدہ کرتے ہیں کہ جب بی آر ایس دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو وہ مستحق غریب خواتین کو 400 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی اور باقی بوجھ حکومت برداشت کرے گی۔

 

اہل خواتین کے لیے ماہانہ 3,000 وظیفہ 

شروع سے ہی، بی آر ایس نے خواتین کی بہبود کو اہمیت دی ہے۔ فلاحی اسکیم کے زیادہ تر فوائد خواتین کے نام پر فراہم کیے جاتےہیں ایک اور اچھی اسکیم خواتین کے لئے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ہم وعدہ کرتے ہیں  بی آر ایس کے دوبارہ اقتدار میں آنے پر تمام اہل غریب خواتین کو ماہانہ 3,000 روپے کا گزارہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا ۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آج پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آسرا وظائف کی رقم  کو 2016 سے 5016 کردی جائے گی اور معذور افراد کو دئے جانے والے وظائف کی رقم 4016 سے 6016 کردی جائے گی۔ انہوں نے آیندہ 5 سال تک اس رقم میں اضافہ کیا جائے گا۔ پہلے سال آسرا وظائف کی رقم 2016 سے 3016 کی جائے گی۔اس کے بعد ہر سال 500 روپے اضافہ کیا جائے گا اس طرح پانچویں سال تک یہ رقم 5016 کردی جائے گی۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ اسی طرح معذور افراد کے وظائف کی رقم بھی پہلے سال ایک ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے 5016 کردی جائے گی۔بعد ازاں ہر سال 300 روپے اضافہ کرتے ہوئے اسے پانچویں سال تک 6016 روپے کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button