جنرل نیوز

گروپ ۔1 امتحانات میں امیدوار وقت سے قبل حاضر رہیں ، بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعہ حاضری : ضلع کلکٹر عادل آباد کی پریس کانفرنس

عادل آباد ۔ ضلع کلکٹر عادل آباد سکتا پٹنائک نے کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاریہ ماہ کی 16 تاریخ بروز اتوار کو منعقد ہونے والے گروپ۔1 امتحانات کی تفصیلات سے صحافیوں کو واقف کروایا۔کلکٹر سکتا پٹنائک نے کہا کہ گروپ 1 امتحان کے امیدوار http://www.tspsc.gov.in مذکورہ ویب سائٹ پر موجود ہدایت پر عمل کریں اور ہال ٹکٹ ڈاؤنلوڈ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں کسی قسم کی الیکٹرانک اشیاء موبائل فون،کیالکولیٹر وغیرہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اور امتحانی مراکز صبح 8:30 سے کھل جائیں گے اور امیدوار افراد صبح 10:15 بجے سے پہلے ہی امتحانی مراکز پہنچ جائیں۔10:15 بعد امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے اور امیدوار اپنے ساتھ آدھار کارڈ،پیان کارڈ/ڈرائیونگ لائسنس/پاسپورٹ/ووٹر آئی ڈی ساتھ رکھیں۔امیدواروں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے ضروری معلومات کے لئے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔18004251939۔امتحانی مرکز میں نیلے اور سیاہ بال پین رکھنے کی اجازت رہے گی‌۔

 

امیدوار کو جوابی شیٹ پر ہال ٹکٹ نمبر، کتابچہ نمبر،اور مقام کا کوڈ صحیح طریقے سے درج کرنا ہوگا۔ضلع عادل آباد میں گروپ۔1 امتحانات کے لئے 19 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹرس رضوان باشاہ شیخ،این نٹراجن و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button