تلنگانہ

صحافت سماج کا ایک مہذب اور ذمہ دارنہ پیشہ ۔ ڈاکٹر تبریز تاج قومی یوم صحافت کے موقع پر چیلنجرمیڈیا انسٹی ٹیوٹ میں حبیب نصیر کو تہنیت

حیدرآباد 16نومبر(پریس نوٹ)قومی یوم صحافت کے موقع پر حیدرآباد میں واقع چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت چیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے اکاڈمک ڈائریکٹر ڈاکٹر تبریزحسین تاج نے کی۔ جبکہ اس تقریب میں صحافتی میدان سے جڑی سینئرشخصیات جناب حبیب نصیر سی ای او منصف ٹی وی ،جناب سریمان نارائین ،جناب ڈی لکشمن ،جناب روی کمار اورچیلنجر میڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر اڈمن جناب میرصدیق علی ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافت کی اہمیت اور حقیقی صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر تبریز تاج نے کہا کہ پیشہ صحافت سماج کا ایک مہذب اورذمہ دارنہ پیشہ ہے۔ صحافیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ سچائی کے علمبردار بنے اور حقائق لوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں مسابقات کی آڑ میں گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت و نشر پر تشویش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی صحافت صحت مند سماج کے لے نقصاندہ ہے۔ اس تقریب میں منصف ٹی وی کے سی ای او جناب حبیب نصیر کو تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button