ایجوکیشن

تلنگانہ ایڈسیٹ امتحان کے نتائج جاری _ 98 فیصد امیدوار کامیاب

حیدرآباد _ 12جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں بی ایڈ کے داخلوں کے لیے منعقد کیے گئے ایڈ سیٹ امتحان کا نتیجہ  جاری کر دیا گیا ہے۔ تلنگانہ کونسل فار ہائر ایجوکیشن کے چیرمین لمبادری نے مہاتما گاندھی یونیورسٹی (MGU) کے زیراہتمام 18 مئی کو منعقدہ اس امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔

ریاست بھر کے 49 امتحانی مراکز میں منعقد ہونے والے اس امتحان میں 27,495 امیدواروں نے شرکت کی۔ لمبادری نے بتایا کہ ان نتائج میں 26,994 امیدوار (98.18 فیصد کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ تانڈور کی جی ونیشا نے ایڈسیٹ  میں پہلا رینک حاصل کیا، حیدرآباد کی نیشا کماری کو  دوسرا رینک حاصل کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button