جنرل نیوز

 عوام ویلفیر ایجو کیشنل ویلفیر سوسائیٹی پھو لانگ نظام آباد کے قیام کا نوید اقبال نے کیا اعلان 

حب الوطنی کے جذبے سے سرشار نوجوانوں کا عزم ، درد آپ کا احساس ہمارا 

نظام آباد 2/ جنوری (اردو لیکس ) آج کے اس نفسا نفسی اور مسابقتی دور میں انسان اپنی زندگی کے مسائل نشیب و فراز میں الجھ کر حالات کا سامنا کرنے میں مصروف رہتا ہے اس دور میں ضرورتمندوں اور حالات سے پریشان افراد کی بھلائی اور انکے مسائل کو حل کرنے اور حکومتی سطح پر فلاحی اسکیمات سے مستفید کروانے کے عزم اور دینی ملی فلاحی و سماجی خدمات انجام دینے کے مقصد سے حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تجربہ کار نوجوانوں پر مشتمل عوام ویلفیر ایجو کیشنل ویلفیر سوسائیٹی پھو لانگ نظام آباد درجسٹر ڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے

 

ان خیالات کا اظہار صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس پارٹی نظام آباد مسٹر نوید اقبال نے کارپوریٹر اکبر حسین صدر ضلع یم آرپی یف خواجہ معین الدین کے ہمراہ منعقدہ صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا۔

 

مسٹر نوید اقبال نے عوام ویلفیر سوسائیٹی پھو لانگ کے صدر نواب بن علی ، نائب صدر فضل خان ، جنرل سکریٹری مرزا و اصل بیگ ، خازن مرزا فصل بیگ اور دیگر ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد شہر کا قدیم و تاریخی محلہ پھو لانگ مختلف خصوصیات کا حامل ہے یہاں پر باکسر نکہت زرین، باکسر محمد حسام الدین ،باکسر کوچ محمد صمصام الدین تعلق رکھتے ہیں تو سلطانس شو روم ،کویتا ریڈی ہاسپٹل ، مستاجر جنگلات جنتا ساءمیل ، جو یا لوکاس جویلیر ی شوروم، کاکتیہ تعلیمی ادارے،

 

مینار بیکری کا کیک ہو یا اولمپیا بیکری کی پیسٹری، ریتوبازار،امبیڈکر چوراہا، پھولانگ کی ندی ہو یا پھولانگ قبرستان ،علی بھائی کا منجاہو یا خان صاحب کی صحافتی خدمات الغرض تمام شعبہ حیات میں پھولانگ کے مکین ہر زاویہ سے اہمیت کے حامل رہے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے چلے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قدیم تاریخی محلہ پھولانگ لانگ میں اہل ثروت حضرات کے علاوہ ضرورتمند و غریب عوام بھی بستے رہتے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر یہاں کی عوام بالخصوص نوجوان کبھی مسائل پر سمجھوتہ نہیں کئے اور نہ ہی پست ہمت و حوصلہ ہارے ہیں نوجوانوں نے ملی و حب الوطنی جذبے کے تحت پھو لانگ کے مسائل اور عوامی ضروریات کی تکمیل کے بلند حوصلوں سے کچھ کر گزرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

نوجوانوں یہ احساس و عزم قابل ستائش ہیں جس کو پھو لانگ کے ذمہ دار ملی درد رکھنے والے بزرگوں نے نوجوانوں کی سر پرستی کیلئے آگے آئے ہیں عوام ویلفیر سوسائیٹی پھو لانگ کے ذریعہ فلاحی و تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اس طرح پھو لانگ میں نئے سال سے نیا آفتاب ابھرے گا۔ اس صحافتی کانفرنس میں کو آپشن ممبر ارشد پاشاہ ، بی آریس قائدین امجد خان، رشید خان جاوید، شیخ علی صابری، محمد بشیر ، فہیم قریشی، چاند قریشی، سید محمود ، مرزا انور بیگ ، محمد خالد ، محمد اقبال ، سلیم بیگ ، محمد انور ، یم اے بصیر، بابا کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں نو منتخبہ عوام سوسائیٹی کے عہدیداروں کو شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے شاندار تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button