نیشنل

یوگی آدتیہ ناتھ کو تین دن کے اندر بم سے اڑا دینے کی دھمکی

نئی دہلی: چیف منسٹراترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف منسٹرکو جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ 2 اگست کو شاہد نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ نمبر سے ڈائل 112 سروس کے واٹس ایپ نمبر پر ایک پیغام بھیجا گیا جس میں چیف منسٹر کو تین دن کے اندر بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ہیڈ کوارٹر سینٹر کے کمانڈر سبھاش کمار کی شکایت پر سوشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں پیر (8 اگست 2022) کو ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اس کے ساتھ ہی ساتھ سائبر سیل اور سروے لینس ٹیموں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button