جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں بیٹی کو ٹفن دینے اسکول جانے والی خاتون اچانک لاپتہ

جگتیال _ 7 فروری ( اردولیکس) شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے مائیکہ میں  رہنے والی شادی شدہ خاتون اچانک  لاپتہ ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ملیال میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملیال مستقر کے  انجانیولو کی بیٹی الیکھیا کی شادی چار سال قبل مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ کے پونم سنیل سے ہوئی تھی۔ الیکھیا جوڑے کو ایک  تین سالہ بیٹی ہے۔ الیکھیا کی  پچھلے کچھ دنوں سے اس کے شوہر کے ساتھ جھگڑا چل رہا ہے۔ جس پر وہ اپنے والدین کے گھر میں مقیم ہے اور بیٹی کو بھی اسکول میں شریک کروایا۔

 

پیر کی دوپہر الیکھیا  گھر سے یہ کہہ کر نکلی کہ وہ اپنی بیٹی کو  ٹفن دینے اسکول جارہی ہے لیکن  کافی دیر تک واپس نہیں لوٹی ، تو اس کے والد جو کہ شام 8 بجے تک انتظار کرتے رہے، نے اپنے رشتہ داروں، دوستوں کو اطلاع دی۔ اور گھر کے اطراف اور پڑوسیوں  سے معلومات حاصل کیں۔ کچھ پتہ نہ چلنے پر  مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ اس سلسلے میں پولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button