تلنگانہ

تلنگانہ میں 2391 جائیدادوں پر تقررات کی منظوری _ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں اردو ایڈیٹر کی جائیداد بھی شامل

حیدرآباد _ 27 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ فینانس ڈپارٹمنٹ نے  مزید 2,391 ملازمتوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ وزیر ہریش راؤ نے اپنے ٹویٹر پر اس بات کا انکشاف کیا۔ اس میں بی سی گروکل تعلیمی اداروں کی 1499 ملازمتیں ،  محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں 166 ملازمتیں،اور  ٹی ایس پی ایس سی، میڈیکل ہیلتھ بورڈ، مہاتما جیوتی باپولے گروکلا ودیا سنستھا کی ملازمتیں بھی شامل ہیں

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی 166 جائیدادوں میں اردو ایڈیٹر کی ایک جائیداد بھی شامل ہے جبکہ اسسٹنٹ پی آر او ،پی آر او و دیگر جائیدادیں بھی شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button