September 30, 2020

کورنٹائن سنٹرمیں عاشق معشوق کی شادی

کورنٹائن سنٹرمیں عاشق معشوق کی شادی

بھونیشور 29 مئی (اردولیکس) کورنٹائن سنٹرمیں ایک جوڑے نے شادی کرلی۔ یہ واقعہ ہندوستان کی ریاست اڈیشہ میں پیش آیا۔ سوربھ داس اورپنکی رانی داس کا تعلق ریاست اڈیشہ کے ضلع پوری سے ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اورگھروالوں کے شادی سے انکارپرفرارہوکرریاست گجرات احمد آباد چلے گئے تھے۔ نوجوان ایک فیکٹری میں ملازمت کررہا تھا لاک ڈاون کی وجہہ سے اس کی ملازمت چھوٹ گئی جس کے بعد انھوں نے آبائی ریاست واپسی کا فیصلہ کیا۔ وہ جیسے ہی آبائی موضع پہنچے انھیں احتیاطی اقدامات کے طورپرکورنٹائن سنٹرمیں رکھا گیا جہاں پتہ چلا کہ لڑکی حاملہ ہے 14 دن مکمل ہونے کے بعد ان دونوں کے کورونا کے ٹیسٹ کروائے گئے رپورٹ منفی آئی جس کے بعد ان دونوں کی شادی کورنٹائن کے ذمہ داروں کی موجودگی میں کورنٹائن مرکز میں انجام پائی۔