انٹر نیشنل

ڈاکٹر اوصاف سعید کا دورہ شام و لبنان

ریاض ۔ کے این واصف
ڈاکٹراوصاف سعید، سیکرٹری (CPV اور OIA) وزارت خارجہ ہند نے لبنان کا دو روزہ دورہ کیا، وہ شام سے یہاں پہنچے تھے۔
ڈاکٹراوصاف نے لبنان کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبداللہ بوحبیب سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنے قیام کے دوران انھوں نے عزت مآب ہانی سی، سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کی۔ فریقین نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں کی نشاندہی کی جن میں تجارت، عوام سے عوام کے درمیان رابطہ، پیشہ ورانہ تربیت وغیرہ شامل تھے۔
ہندوستان کے دو طرفہ معاونت کے ایک حصے کے طور پر سکریٹری (سی پی وی اور او آئی اے) نے وزارت خارجہ کو ہندوستانی ساختہ موٹر سائیکلیں بھی حوالے کیں۔ سیکرٹری (سی پی وی اور او آئی اے) نے یہ بھی اعلان کیا کہ لبنان میں جلد ہی ایک مصنوعی اعضاء کی فٹمنٹ کیمپ (جئے پور فٹ) کا انعقاد کیا جائے گا۔

سیکرٹری (CPV اور OIA) نے ایک اعلیٰ سطحی بزنس سیمینار میں بھی شرکت کی جس میں وزیر صنعت H.E. مسٹر جارج بی. بھی شریک رہے۔ سمینار مین تجارت کو بڑھانے کے لیے متعدد شعبوں کی نشاندہی کی گئی جن میں خوراک اور زرعی کاروبار، دواسازی، جواہرات اور زیورات، الیکٹرانکس، سولر بیٹریاں، چھوٹی گاڑیاں وغیرہ شامل ہیں۔

سیکرٹری (سی پی وی اور او آئی اے) کے دورہ لبنان سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید ہوئی ہے اور مستقبل میں مضبوط تعلقات کی راہ ہموار ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button