تلنگانہ

کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی قیامگاہوں پر انکم ٹیکس کے دھاوے

کانگریس امیدوار پی سرینواس ریڈی کی قیامگاہوں پر آئی ٹی کے عہدیداروں نے دھاوے کئے ۔سرینواس ریڈی نے گذشتہ روز ہی کہا تھا کہ ان کے مکانات پر آئی ٹی حکام کی جانب سے چھاپے مارے جائیں گے۔آج صبح تقریبا تین بجے تقریبا 8گاڑیوں میں آئی ٹی کے عہدیداروں کی ٹیمیں ان کے مکانات پہنچیں جنہوں نے بیک وقت حیدرآباد کے ننداگری ہلز اور کھمم میں ان کے مکانات اور دفاتر پرچھاپے مارے۔چھاپوں سے پہلے سرینواس ریڈی اور ان کے عملے کے فون ضبط کر لیے گئے۔ان چھاپوں کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ تلنگانہ میں جاریہ ماہ کی 30تاریخ کو انتخابات ہونے والے ہیں اور سرینواس ریڈی نے گذشتہ روز ہی کہا تھا کہ ان کے مکانات پر چھاپے مارے جانے والے ہیں۔سرینواس ریڈی جو تاجر ہیں، کانگریس کی انتخابی تشہیری کمیٹی کے معاون صدرنشین بھی بنائے گئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button