July 15, 2020

حضرت عمربن عبدالعزیز ہم شرمندہ ہیں

حضرت عمربن عبدالعزیز ہم شرمندہ ہیں

 

از قلم: اسلامک ریسرچ اسکالر مفتی محمد ضیاءالحق قادری فیض آبادی
 حضرت عمر بن عبد العزیز رحمۃ الله تعالی عنہ کی قبر مقدس کے ساتھ کچھ شرپسندوں نے  ایسی شرمناک حرکت  کی جس سے  اپ کے عشاق  میں غم اور غصہ کی لہر دوڑ اٹھی ظالموں نے اپ کی اور ان  کی  زوجہ مغفورہ کی قبر مقدس کھود کر نعش مبارک  پاؤں سے روندا کر  اس کی   بے حرمتی کی اور اس کے بعد نعش مبارک کو نظر آتش کر دیا اس خبر کو سنتے ہی امت مسلمہ کو شدید غم ہوا  اور ان کا  سکون و چین سب ختم ہو گیا ۔اج پہلی بار تاریخ نے ایسا منظر دیکھا ہوگا  کہ انسان اتنا بڑا ظالم ہوگیا  جو  اپنے پروردگار کے محبوب بندوں کی لاش مبارکہ کے ساتھ بے حرمتی کر کے  اپنے رب کو  عذاب کی دعوت دے رہا ہے
شام میں سعودی نما  داعشی دہشت گردوں نے انبیاء کرام کے مزارات کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالی علیہ و ان کی زوجہ کی قبروں کی بے حرمتی کر ڈالی
اے امیرالمومنین عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ  ہم شرمندہ ہیں کہ آج ہم اور ہمارے حکمراں اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ سرِعام امت مسلمہ کے امیرالمومنین کی قبروں کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے ہوٸے ہیں۔
جب مسلمانوں کا  ایمان کمزور  الله عزوجل کی ذات با برکت  پر یقین کم  اور دنیا پر بھروسہ زیادہ ہو جائے  تو ایسے عالم میں  امت بے بس اور لاچار ہو کر  صرف افسوس اور  التجاوں سے گزارا کیا کرتی ہے  اور اسکا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ہے
بہت شرم کی بات ہے مسلم حکمرانوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہے۔
انہیں بھی کچھ احتجاج تو کرنا چاھیئے۔
اللہ رب العزت ان ظالموں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے
آمین ثم آمین
امیرالمومنین  عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ اور ان کی زوجہ مغفورہ کی قبر کی بے حرمتی کرنے والوں پر الله اس کے فرشتوں اور پوری عالم کے مومنین کی لعنت
اے عمر بن عبدالعزیز رحمۃ الله تعالیٰ علیہ ہم شرمندہ ہیں
 دنیا میں کوئی ایسا مرد مجاہد  نہیں جو امیرالمومنین اور ان کی زوجہ  کی لاش کی بے حرمتی کرنے والے کو للکار سکے
اے عمر بن عبدالعزیز ہم شرمندہ ہیں
تیرے اصل جانشین اس  دنیا میں نہیں رہے
ہم سے امت مسلمہ کے امیر کی  جسد مبارک تک تو سنبھالی نہ گئی
اج کے اس دور پر فتن  میں جہان مکرم ہستوں کے جسد مبارک کے ساتھ بے حرمتی کی جا رہی ہے تو ایسے عالم میں امت مسلمہ کو ایک صلاح الدین ایوبی اور نورالدین زنگی کی ضرورت جو امت مسلمہ کے امیر المومنین کی لاش کی بے حرمتی کرنے والے کو للکار سکے
دنیا بھر کے طاغوت اور ان کی  نام نہاد مسلم تنظیمیں  تحریکیں اس قسم کے واقعات پہ تقریبا ایک ہی پیج پہ نظر آئیں گی
چپ کا روزہ نہیں توڑیں گے
تھے تو آباء وہ تمہارے مگر تم کیا ہو
ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظرِ فردا ہو
الله عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مولی اپنے حبیب صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے ظالموں کو اس کے انجام تک پہونچا دے امین یا رب

Post source : Mufti zia ul haq