تلنگانہ

ملک میں سب سے زیادہ مہنگا پٹرول تلنگانہ میں فروخت ہوتا ہے: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ

حیدرآباد_ 21 اگست ( اردولیکس) مرکزی وزیر امیت شاہ نے کہا کہ  تلنگانہ میں مجلس کے خوف سے ہی چندرشیکھرراوحکومت یوم انضمام حیدرآباد کی تقریب سرکاری طور پر نہیں منارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام دور کا خاتمہ اور رضاکاروں کے صفایہ کے بعد ہی حیدرآباد اسٹیٹ کو حقیقی آزادی ملی تھی سردار پٹیل کی کاوشوں کی وجہ سے رضاکاروں سے تلنگانہ کو آزاد کروایا گیا تھا

انھوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد ہی 17 ستمبر کے دن  سرکاری طور پر تقاریب منائی جائے گی۔ امیت شاہ نے کہا کہ چندرشیکھرراو حکومت صرف وعدہ خلافی کرتے ہوئے عوامی دولت کو لوٹ رہے ہیں 8 سال گزرنے کے بعد بھی چندرشیکھرراو حکومت نے عوام سے کئے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا۔

نلگنڈہ کے منوگوڑو  ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ سب سے زیادہ مہنگا پٹرول تلنگانہ میں فروخت ہوتا ہے مودی حکومت نے دو مرتبہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہے لیکن چندرشیکھرراو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے ویاٹ میں کمی نہیں لائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button