July 11, 2020

نارائن پیٹ کی طالبہ کوریاستی سطح کا پہلا انعام۔ گورنر کے ہاتھوں رقمی انعام اور توصیف نامہ

نارائن پیٹ کی طالبہ کوریاستی سطح کا پہلا انعام۔ گورنر کے ہاتھوں رقمی انعام اور توصیف نامہ

 

نارائین پیٹ 4 جون (پریس نوٹ)تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹر تمل سائی سدرراجن نے کنکٹ چانسلر پروگرام کے تحت ریاست کی تمام یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء سے عالمی وباء کویڈ19 سے متعلق مختلف عنوانات کے تحت مقالے طلب کیے گئے تھے۔ تلگو انگریزی ہندی اور اردو زبان میں یہ مقالے طلب کیے گئے تھے۔ جس میں نارائین پیٹ ضلع مستقر سے تعلق رکھنے والی طالبہ عائشہ مبین تاج بنت معصوم محمد حسین تاج(زیر تعلیم بی اے این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اُناث محبو ب نگر)نے حصہ لیتے ہوئے ”عالمی وباء کویڈ19کے دوران پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کا رول“ پر اپنا مقالہ پیش کیا تھا۔ عائشہ مبین تاج کے مقالے کو انعام اول کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ آج یعنی دو جون کو راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاست کی گورنر ڈاکٹر تمل سائی سندراجن کے ہاتھوں انھیں یہ اعزاز دیا گیا۔عائشہ مبین تاج انعام اول ملنے پر اُنکے والدین اور رشتہ دار مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ عائشہ مبین تاج سینئر صحافی و اسکالر ڈاکٹر تبریزحسین تاج کی ہمشیرہ ہیں۔

Post source : Urduleaks