July 15, 2020

سابق آئی اے ایس عہدیدار شاہ فیصل کی نظر بندی ختم

سابق آئی اے ایس عہدیدار شاہ فیصل کی نظر بندی ختم

نئی دہلی -3 جون ( اردو لیکس) جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین و سابق آئی اے ایس عہدیدار ڈاکٹر شاہ فیصل اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے دو قائدین سرتاج مدنی اور پیرزادہ منصور کی نظربندی ختم کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جموں وکشمیر حکومت نے ان تینوں کے خلاف گزشتہ 10 ماہ سے عاید پی ایس اے قانون کو ختم کردیا   جموں وکشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر علیحدگی پسند قائدین کو  پی ایس اے کے تحت نظربند رکھا گیا تھا جن میں یہ تین قایدین بھی شامل تھے 

Post source : Urduleaks