جنرل نیوز

ٹمریز الگول جونیئر کالج کے پرنسپل کے ایس جمیل کو بہترین استاد کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ظہیر آباد3ستمبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)قومی یوم اساتذہ کی پیش نظر ظہیر آباد شرامک وگنانا کیندرم نے تلنگانہ مائنارٹیز ریزیڈنشیل جونیئر کالج الگول بوائز -1 سنٹر آف ایکسی لینس کے پرنسپل کے ایس جمیل کو انکے بہترین قدمات کے مد نظر ایک بہترین ٹیچر کے طور پر آج یہاں شرمک بھون ظہیرآباد این جی اوز کالونی میں شال پوشی، توسف نامہ، ایک پودا اور مومنٹو سے نوازا گیا ۔ . سکریٹری شرمک وگنانا کیندرم ڈاکٹر شوا بابو نے کہا کہ "تدریس ایک عظیم پیشہ ہے جو دوسرے پیشوں کی تخلیق کرتا ہے”، ڈاکٹر وجئے لکشمی نے کہا کہ، "بطور استاد، ایک ڈاکٹر اور ایک انسان کے طور پر یہ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے کے ، ہمیں اپنا سیکھا ہوا علم واپس سماج کو سماج کی بھلائی کے لیے دینا ہوگا۔”

اس یوم اساتذہ کے پروگرام میں دیگر سرکاری، پرائیویٹ اسکول کالج کے اساتذہ کو بھی بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا- اس موقع پر تمام شرامک وگنانا کیندرم کے کارکون، ٹیم کے ارکان اور دیگر سرکاری، پرائیویٹ اسکول کالج کے اساتذہ، کے علاوہ طلباء اور والدین بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button