تلنگانہ

مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے تلنگانہ کے اقلیتی قائدین کی اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین سے نمائندگی

حیدرآباد _ 6 ستمبر ( اردولیکس) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے تشکیل کردہ اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین مرلی دھرن اور کمیٹی کے رکن و ممبئی کے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی سے آج تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائدین عبیداللہ کوتوال، طاہر بن حمدان اور سید عظمت اللہ حسینی و دیگر نے ملاقات کی

 

اور آنے والے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ نمایندگی دینے کی درخواست کی۔ ان قائدین نے اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین سے کہا کہ حیدرآباد کے علاوہ اضلاع میں جہاں مسلمانوں کی غالب آبادی ہے وہاں مسلمانوں کو ٹکٹ دیا جائے۔ ان قائدین نے شکایت کی کہ ہر انتخابات میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے لیکن عین ٹکٹوں کی تقسیم میں مسلم نظر انداز کئے جاتے ہیں ان قائدین نے کہا کہ اس مرتبہ ریاست کے مسلمانوں کی اکثریت کانگریس کی تائید میں ہے

اسکریننگ کمیٹی کے چیئرمین اور رکن نے تلنگانہ کانگریس کے اقلیتی قائدین کو تیقن دیا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم میں مسلمانوں کے ساتھ مناسب انصاف کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button