نیشنل

دہلی ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ _ اسکول بس کی ٹکر سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک: ویڈیو دیکھیں

دہلی_ 11 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) دہلی میں دہلی _ میرٹھ ایکسپریس وے پر آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6  افراد  ہلاک ہو گئے جہاں ایک مہندرا ایس یو وی ایک سکول بس سے ٹکرا گئی۔

 

حادثے میں ملوث بس نے غلط راستے پر تقریباً 9 کلومیٹر کا سفر کیا تھا۔ دہلی کے غازی پور میں سی این جی  بس کے ڈرائیور نے غلط لین میں سفر کیا۔ لیکن بس میرٹھ سے گروگرام جارہی ایس یو وی سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے

 

پولیس نے کہا کہ حادثے میں اسکول بس ڈرائیور کی غلطی تھی۔  حادثہ راہول وہار میں پیش آیا۔ فی الحال بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے بتایا کہ بس ڈرائیور نے ایکسپریس وے کی غلط لین میں 9 کلومیٹر کا سفر کیا۔ غازی آباد کے ڈی سی پی دہت شبھم نے کہا کہ ایف آئی آر میں سخت دفعات درج کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button