جنرل نیوز

آج چہارشنبہ کو جشن غریب نواز صوفی سنت کا نفرنس رسم خلافت، تقریب سنگ بنیاد مسجد

حیدرآباد یکم فروری (پریس نوٹ ) جشن سلطان الہند حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی المعروف حضرت خواجہ غریب نواز چهارشنبه 9 رجب المرجب مطابق یکم فروری کو مدینہ گلشن کھلی روڈ ہمنا باد میں مقرر ہے۔ حضرت مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان اجمیر شریف و صدرنشین آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل سر پرستی کریں گے۔ مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین چشتی القادری افتخاری حقانی پاشاہ جانشین حضرت گنج انوار صدارت کریں اور مولانا ڈاکٹرمحمد خواجہ معین الدین چشتی القادری افتخاری خلیفہ حضرت گنج انوار و صدرنشین خواجہ غریب نواز ایجوکیشنل سوسائی نگرانی کریں گے۔ جناب خواجہ معز الدین چشتی سکریٹری خواجہ غریب نواز ایجوکیشنل سوسائٹی کے مطابق بعد نماز ظهر رسم خلافت و دستار بندی کی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں مولانا ڈاکٹر محمد خواجہ معین الدین چشتی القادری افتخاری اپنے صاحبزادگان و خاص مریدوں کی رسم خلافت و دستار بندی انجام دیں گے۔

 

بعد نماز عصر محفل ذکر و درود منعقد ہوگی۔ بعد نماز مغرب آئی بی گیسٹ ہاوز ہمتا باد سے ریالی نکالی جائے گی، جس میں جانشین دیوان اجمیر شریف مہمان خصوصی ہوں گے اور ملک بھر سے آئے ہوئے علماء مشائخ اور دیگر مذاہب کے سر کردہ افراد اور دھرم گرو شرکت کریں گئے یہ ریالی ہونا باد میں مختلف راستوں سے گذر کر مدینہ گلشن کھلی روڈ پہنچے گی اور جلسہ عام میں تبدیل ہو جائے گی۔ جہاں پر مسجد فیضان حضرت گنج انوار کا سنگ بنیاد بدست جانشین دیوان اجمیر شریف رکھا جائے گا جس کے بعد صوفی سنت کا نفرنس منعقد ہوگی ۔

 

مولانا سید محمد علی قادری الهاشمی ممشاد پاشاہ نبیرہ حضرت مہاجر مکی کا خصوصی خطاب ہوگا، علماء کرام مشائخ عظام اور دیگر مذاہب کے سرکردہ افراد اور دھرم گرد بھی مخاطب کریں گے۔ خواجہ غریب نواز ایجویشنل سوسائٹی ہمنا باد کی جانب سے مہمانوں کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ حیدر آباد کے سید عمران مصطفی کے سیما گروپ کی ٹیم دف پر کلام پیش کرے گی بعد ازیں محفل سماع منعقد ہوگی جس میں مختلف قوال حضرات ساز پر کلام پیش کریں گے۔ جناب محمد  خواجہ سعید الدین چشتی القادری  افتخاری نے اہل ذوق افراد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button