August 14, 2020

شادی شدہ خاتون سے محبت کا انجام۔ نوجون کو پلایا گیا پیشاب

شادی شدہ خاتون سے محبت کا انجام۔ نوجون کو پلایا گیا پیشاب

جئے پور 17 جون (اردولیکس) شادی شدہ خاتون سے محبت کرنا ایک نوجوان کو مہنگا پڑا۔ نوجوان کی شناخت 24 سالہ کالورام کی حیثیت سے کی گئی ہے اوراسکا تعلق موضع بھیوپلاڑی سے بتایا گیا ہے۔شادی شدہ خاتون سے تعلقات پراس نوجوان کو شدید زدوکوب کرکے پیشاب پینے پرمجبورکیا گیا۔ یہ واقعہ ریاست راجستھان کے سروہی ضلع میں 11 جون کو پیش آیا۔ حالانکہ ان دونوں کا تعلق ایک ہی طبقہ سے بتایا گیا ہے۔ بزرگوں نے ان کی محبت کو قبول نہیں کیا اور نوجوان کو شدید مارپیٹ کے بعد جوتے میں پیشاب ڈال کرپینے پرمجبورکیا گیا۔ یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پروائرل ہوگیا جس کے بعد نوجوان نے پولیس سے شکایت کی اورپولیس نے کیس درج کرکے 6 افراد کو حراست میں لے لیا مزید دوفراری میں ہیں۔

Post source : urduleaks