بس میں سیٹ کے مسئلہ پر جھگڑا ، برہم سب انسپکٹر نے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کردیا _ تلنگانہ کے جگتیال میں افسوسناک واقعہ
جگتیال _ 10 مئی ( اردولیکس) بس میں سیٹ کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان پیش آئے معمولی جھگڑے کےبعد ،برہم سب انسپکٹر پولیس نے برقعہ پوش لڑکی کو طمانچہ رسید کردیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں منگل کو پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے جگتیال سے تعلق رکھنے والی شیخ فرح نامی لڑکی نے جگتیال پولیس اسٹیشن میں شکایت کی کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ آرٹی سی بس میں بیجنکی سے جگتیال آرہی تھی کہ کریم نگر بس اسٹیشن پر ایک خاتون بس میں سوار ہوئی ، انھوں نے ماں اور بیٹی کے ساتھ سیٹ کے مسئلہ پر جھگڑا کیا۔اس خاتون نے فرح اور ان کی ماں کے ساتھ بد کلامی کی اور مخالف مسلم ریمارکس بھی کئے۔ اس کے بعد اس خاتون نے اپنے شوہر کو فون کرتے ہوئے ان دونوں کے خلاف شکایت کی ۔
A sub-inspector slapped a burqa-clad girl over a seat issue in Jagtial/1 pic.twitter.com/s4F7Cy0iix
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) May 10, 2023
لڑکی نے بتایا کہ خاتون کا شوہر جو انیل جو جگتیال رورل پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر ہے بس جگتیال میں داخل ہونے کے بعد سب انسپکٹر نے بس کوبس اسٹانڈ سے پہلے اپنی گاڑی کے ذریعہ تعاقب کرکے رکوایا اور بس میں ایک کانسٹیبل کے ساتھ سوار ہوکر فرح اور ان کی والدہ سے بحث وتکرار شروع کردی۔ پولیس عہدیدار کی اس حرکت کی جب لڑکی اپنے فون میں ویڈیو بنا رہی تھی تو برہم پولیس عہدیدار نے فرح کو طمانچہ رسید کردیا۔اس واقعہ پر فرح اور ان کی والدہ نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس بات کی شکایت کی۔
A sub-inspector slapped a burqa-clad girl over a seat issue in a rtc bus at Jagtial/2 pic.twitter.com/Lgaltk1pBY
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) May 10, 2023