اسپشل اسٹوری

عورتوں سے بھی لامبے ہیں اس لڑکے کے بال۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل

حیدرآباد: ایک ایسے وقت جبکہ اکثر لوگ بالوں کے جھڑنے کی شکایت سے دوچار ہیں ایک لڑکے نے عورتوں سے لامبے بالوں کے ذریعہ گنیز بک میں نام شامل کرلیا ہے۔

 

 

ہندوستان کی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ سیدک دیپ سنگھ چہل نے اپنی زندگی میں کبھی بال نہیں کٹوائے ہیں جس کی وجہ سے اسے منفرد شناخت حاصل ہوئے ہے۔ اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ 2024 میں دنیا کے سب سے لمبے بالوں والے لڑکے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

 

 

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ویڈیو کا شئیر کیا ہے۔ اس لڑکے کا خاندان مذہبی روایات کی پیروی کرتا ہے۔ بچپن سے ہی اس کے بال نہیں کٹوائے گئے ہیں۔ اس کے بال 15 سال میں 146 سینٹی میٹر بڑھ چکے ہیں۔

 

 

لڑکے نے یہ ریکارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا لیکن اس کا کہنا تھا کہ اسے بچپن میں یہ بال بالکل پسند نہیں تھے لیکن اب ان بالوں نے ہی اسے ایک خاص پہچان دلوائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button