نیشنل

نیشنل ہائی ویز پر ٹریکٹر ٹرالیاں نہیں چلائی جاسکتی۔ پنجاب ہریانہ کورٹ

نئی دہلی: کسانوں کے چلو دہلی احتجاج کے درمیان پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے کسان عوامی زندگی میں خلل نہیں ڈال سکتے۔

 

عدالت نے مزید کہا ہے کہ موٹرگاڑیوں کے قانون کے مطابق شاہراہوں پر ٹریکٹر ٹرالیاں نہیں چلائی جاسکتیں۔ بنچ نے کسانوں کےبڑی تعداد میں جمع ہونے کی اجازت دینے کیلئے پنجاب سرکار سے بھی سوال کیا ہے۔ ہائیکورٹ پنچکولہ کے رہنے والے رہائشی وکیل ادے پرتاپ سنگھ کی جانب سے دائر کردہ ایک مفاد عامہ کی درخواست پرعدالت نے سماعت کی۔

 

درخواست گزار کہا ہے کہ سڑک کی ناکہ بندی لوگوں کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے اور13 فروری تک ایمبولنس، اسکول بسوں اور راہگیروں کیلئے رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button