جرائم و حادثات

کورٹلہ کے نوجوان محمد سمیر کے قتل کا معمہ حل _ دو ملزم گرفتار، ناجائز تعلقات کا شبہ قتل کی وجہ

کورٹلہ میں دو دن قبل کنال میں برآمد ہونے والی محمد سمیر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ایک نرس کے شوہر نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر سمیر کا قتل کردیا اور نعش کو کنال میں پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ سمیر پیشہ سے ہاسپٹل میں لیب ٹیکنیشن تھا اور اسی ہاسپٹل میں مریم نامی لڑکی بطور نرس کام کرتی تھی اور یہ دونوں دوست کی طرح رہتے تھے

 

۔مریم کے شوہر ایشور کو یہ شک تھا سمیر کا اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر ایشور نے سمیر کے قتل کا منصوبہ بنایا۔اس کے لئے اس نے نظام آباد کا رہنے والا اپنے دوست بالاشنکر کو طلب کیا اور اسے 40 ہزار روپے کا پیشکش کیا ۔ ان دونوں نے مل کر  سمیر کو شراب نوشی کے لیے طلب کرتے ہوئے اس کا رسی سے گلا دبا کر قتل کردیا اور نعش کو کنال میں پھینک دیا۔

 

کورٹلہ کے سی آئی پروین کمار کی رہنمائی میں ایس آئی کرن کمار نے ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی اور ان کے اہلکار راجایا، سریش، راج شری، ایلیا، وجے، سریدھر، نریش، ستیہ، گنگادھر اور ساگر نے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ ۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال 2 موبائل فون اور مقتول کی موٹر سائیکل اور ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور قتل میں استعمال ہونے والی رسی برآمد کر لی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button