تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر برقی جگدیش ریڈی کے خلاف مرکزی الیکشن کمیشن کی بڑی کارروائی

حیدرآباد _ 29 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن نےتلنگانہ کے وزیر برقی جگدیش ریڈی پر منوگوڑو میں ضمنی انتخاب کی مہم پر 48 گھنٹے کے لیے پابندی عائد کی ہے ۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ آج سے یعنی ہفتہ کی شام 7 بجے سے 48 گھنٹے تک منوگوڑو ​​ضمنی انتخاب سے متعلق کسی بھی ریلی اور میٹنگ میں شرکت نہ کریں اور پریس کانفرنس اور ٹی وی انٹرویوز میں بھی شرکت نہ کریں۔

 

واضح رہے کہ کہ بی جے پی لیڈر  دلیپ کمار نے وزیر جگدیش ریڈی کی تقریر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی اپنی شکایت میں بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وزیر جگدیش ریڈی نے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ٹی آر ایس کو ووٹ نہ دینے پر تمام اسکیموں کو روک دینے کی رائے دہندوں کو دھمکی دی۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر اور نلگنڈہ کے ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر جگدیش ریڈی نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ٹی آر ایس کو ووٹ نہیں دیا گیا تو فلاحی اسکیمات کو روک دیا جائے گا۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر وزیر برقی جگدیش ریڈی پر پابندی عائد کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button