جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دیوار منہدم معصوم بچہ ہلاک

حیدرآباد: حیدر آباد کے کاچیگوڑہ علاقے میں دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 6 سالہ بچہ دھیرم سنگھ اپنی رشتے کی بہن کے ساتھ جس کی عمر پانچ سال بتائی گئی ہے، گھر کے پاس کھیل رہا تھا کہ ان دونوں پر ایک دیوار گر پڑی اس حادثے میں لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ لڑکی ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ یہ حادثہ نمبولی اڈہ علاقہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button