ایجوکیشن

روبوٹکس مقابلوں میں ڈان اسکول کو پہلا مقامم۔عیاری تعلیم کے لئے معیاری اساتذہ ضروری: سید مظہر حسینی

حیدرآباد۔ 24 جولائی (راست) امریکہ سے سرگرم این جی او طاؤس فاؤنڈیشن جو تعلیمی شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے کہ زیراہتمام پہلے انٹر اسکول روبوٹک مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ”21ویں صدی اور مستقبل کی صلاحیتیں“ کے عنوان سے منعقدہ اس مقابلے میں ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کے طلبہ نے انعام اول حاصل کیا۔ یہ مقابلہ اتوار 23 جولائی کو ڈاکٹر حیدر خان ہال ملک پیٹ میں منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے مختلف اسکولس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام کو دکن الومونائی اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نے اسپانسر کیا۔

 

 

 

امریکہ کی ہی ایک اور تنظیم سیڈ فاؤنڈیشن جو ملک کی کئی ریاستوں میں تعلیمی و سماجی شعبوں میں سرگرم ہے کے بانی سید مظہر الدین حسینی نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ جناب مظہر حسینی نے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے کئی سہولیات میسر ہیں جو پہلے نہیں تھیں۔ طلبہ کو ان سہولیات سے استفادہ کرنا چاہئے اور انفارمیشن ٹکنالوجی، روبوٹکس و آرٹیفیشیل انٹلیجنس جیسے شعبوں میں آگے آنا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ کے تعلیمی معیار کے لئے یہ ضروری ہے کہ اساتذہ کا معیار بلند ہو۔ اس مقصد سے سیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ٹیچرس ٹریننگ کورسس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ٹیچرس کو اسی وقت پیشہ تدریس سے وابستہ ہونا چاہئے جب ان میں قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا جذبہ ہو۔ روبوٹکس مقابلوں میں طلبہ کو 30 منٹ کے اندر اپنا ماڈل تیار کرنے کی مہلت دی گئی تھی لیکن ڈان اسکول کے طلبہ نے صرف 5 منٹ میں مہارت کے ساتھ اپنا ماڈل تیار کیا جس کی مہمانان خصوصی اور شرکاء نے کافی پذیرائی کی۔

 

 

 

اس مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر اسکولوں میں میسکو گریڈ ہائی اسکول ملک پیٹ، ماؤنٹ مرسی اسکول برنداون کالونی، نیوماڈل اسکول حسینی عالم، ہدیٰ ہائی اسکول کریم نگر شامل ہیں۔ پانچ ماہرین نے ججس کے فرائض انجام دیئے۔ میسکو گریڈ ہائی اسکول کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔ کامیاب اور شریک طلبہ و طالبات کو مومنٹو، میڈل اور سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔ طلبہ کو طاؤس فاؤنڈیشن کی جانب سے روبوٹکس کی تعلیم دینے میں مددگار اساتذہ کو بھی اسناد پیش کئے گئے۔ ڈاکٹر غلام عباس، محترمہ خیرالنساء فہیم اور جناب فضل الرحمن خرم نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ طاؤس فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف اسکولوں میں ماہر انجینئرس کے ذریعے روبوٹکس کی تربیت دی جا رہی ہے۔

۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button