تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس چیف ریونت ریڈی سینئر کانگریس لیڈران کی بے عزتی کر رہے ہیں

حیدرآباد: سینئر کانگریس لیڈر و سابق نائب صدرنشیں محکمہ قومی آفات سماوی حکومت ہند ایم ششی دھرریڈی نے تلنگانہ کانگریس چیف ریونت ریڈی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ششی دھرریڈی نے ریونت ریڈی کے طریقے کار پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سینئر کانگریس لیڈر نے تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے انچارچ مانکیم ٹیگور کو بھی آڑے ہاتھ لیتے ہوئے انہیں سینئر لیڈران کی ان سنی کرنے والا Mind Set شخص قرار دیا۔ ششی دھرریڈی نے ورنگل میں رعیتو ڈیکلرشن سبھا کے دوران سابق صدر کانگریس راہول گاندھی کے بیان پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

ششی دھرریڈی نے کہا کہ تلنگانہ پی سی سی چیف ریونت ریڈی اکثر و بیشتر اپنی ہی پارٹی کے سینئر لیڈران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہتے ہیں۔ان کے رویہ اور کام کرنے کے اسٹائل سے ریاست میں کانگریس کو ناقابل یقین نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے تاحال کئی سینئر لیڈران پارٹی کو خیرآباد کر چکے ہیں جبکہ تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے انچارچ مانکیم ٹیگور بھی ان حالات سے واقف رہتے ہوئے وہ ریونت ریڈی کے لئے ایک ایجنٹ کی طرح بنے بھیٹے ہے اور ہر ایک کارگزاری ان کے لئے پہلے سے طئے شدہ ہوتی ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر ششی دھرریڈی نے کہا کہ ورنگل میں رعیتو ڈیکلرشن سبھا کے دوران سابق صدر کانگریس راہول گاندھی کو گمراہ کیا گیا تھا۔ جس کے سبب راہول گاندھی نے جلسہ عام میں بیان کرتے ہوئے تلنگانہ کے سینئر کانگریس لیڈران پر شدید تنقید کی تھی جس کو سن کر انہیں دکھ ہوا۔
ششی دھرریڈی نے کہا کہ 40 سالہ سیاسی کیرئر میں انہوں نے کانگریس پارٹی کے لئے بہت کچھ خدمات انجام دی ہے۔ اور ان کے والد انجہانی مری چنا ریڈی نے متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کو دو مرتبہ اقتدار میں دلایا تھا جبکہ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی قومی سطح پر پارٹی کے استحکام کے لئے اکثر مری چنا ریڈی سے مشورے لیا کرتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button