August 14, 2020

کورونا سے فوت ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی نعش سڑک پر چھوڑ کر گھر والے فرار

کورونا سے فوت ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی نعش سڑک پر چھوڑ کر گھر والے فرار

حیدرآباد -27 جون ( اردو لیکس)  کورونا وائرس کے خوف سے انسانیت دم توڑ رہی ہے پیدا کرنے والے ماں باپ کی موت پر ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں اولاد ڈر رہی ہے اس طرح کے ایک انسانیت سوز واقعہ میں ایک 70 شخص کی موت پر اس کی آخری رسومات ادا کرنے کے لئے اس کے گھر والے اور رشتہ دار ارتھی جلوس لے جا رہے تھے کہ اس دوران ہاسپٹل سے اطلاع ملی کہ مرنے والا کورونا وائرس سے متاثر تھا جس پر ارتھی جلوس میں موجود اس کے گھر والے نعش کو سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے سریکاکولم ضلع کے پالاسا بلدیہ میں جمعہ کے روز پیش آیا ۔سڑک پر نعش کو رکھ کر چلے جانے کی اطلاع سن کر عہدیداروں نے بلدیہ کے عملہ کو آخری رسومات ادا کرنے کی ہدایت دی اور بلدیہ کا عملہ جے سی بی گاڑی کے ذریعہ نعش کو کچرے کی طرح سڑک سے ہٹا کر شمشان گھاٹ منتقل کیا ۔بلدیہ کے عملہ کی اس حرکت کا ویڈیو کافی وائرل ہوگیا جس پر چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نے کچرے کی طرح نعش کو ہٹانے کے اقدام کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بلدیہ کے کمشنر اور دیگر ملازمین کو معطل کردیا ۔

Post source : Urduleaks