ایجوکیشن

جے ای ای امتحان میں حیدرآباد کے طلباء نے کیا ٹاپ رینک حاصل

حیدرآباد: حیدرآباد کے طلبہ نے جے ای ای اٖڈوانسڈ امتحان میں ٹاپ رینکس حاصل کئے ہیں۔ان نتائج کااعلان آئی آئی ٹی بمبئی کی جانب سے اتوار کو کیاگیا۔پی لکشمی سائی، وی سائی سدھارتھ اور ڈی کروناکونڈا نے دوسرا، چوتھا اور آٹھواں رینک سی آرایل امتحان میں حاصل کیا۔ دھیرج کی بہن نے کہاکہ دھیرن نے آئی آئی ٹی بمبئی سے کمپیوٹرسائنس اینڈ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کامنصوبہ تیار کیا ہے۔ جاریہ سال سی آرایل میں آئی آئی ٹی بمبئی زون کے آرکے شیشر ٹاپ رینکر رہے۔انہوں نے 360میں سے 314نشانات حاصل کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button