July 11, 2020

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر صرف دو گھنٹے مل سکتی ہے نرمی!

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے نفاذ پر صرف دو گھنٹے مل سکتی ہے نرمی!

حیدرآباد -28 جون ( اردو لیکس)  حیدرآباد میں پھر ایک مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے پر صرف ایک یا دو گھنٹے کرفیو میں نرمی دی جائے گی اور باقی تمام دن سخت کرفیو رہے گا ۔حکومت گریٹر حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے کرفیو میں سختی برتنے پر غور کررہی ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو اس سلسلے میں آینده تین چار دن میں قطعی فیصلہ لینے والے ہیں ایک اعلی سطحی اجلاس میں چیف منسٹر نے عہدیداروں سے گریٹر حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال کا جائزہ لیا .چیف منسٹر نے کہا کہ اگرچہ کہ کورونا وائرس کے کئی معاملات درج کئے جارہے ہیں لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے تمام کو مناسب طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کررہی ہے۔انہوں نے کوویڈ19کی موجودہ صورتحال اورحکام کی جانب سے اس کو روکنے کے اقدامات،مریضوں کا علاج اور مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ کیا۔وزیرصحت ای راجندر نے چیف منسٹر کو موجودہ صورتحال سے واقف کروایا۔اندرون تین تا چار دن صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کابینہ اس لاک ڈاون کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی

Post source : Urduleaks