تلنگانہ

پوجا کے ذریعہ چند نوٹوں کو کروڑوں روپے میں تبدیل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے معصوم افراد سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ٹولی محبوب نگر میں گرفتار

شہاب الدین کی رپورٹ

تلنگانہ کے محبوب نگر  پولیس نے  ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے پوجا کے ذریعہ چند نوٹوں کو کروڑوں روپے میں تبدیل کرنے اور تانبے کے لوٹے کو سونے میں بدلنے کا یقین دلاتے ہوئے معصوم افراد کے لاکھوں روپے لوٹ  لئے۔

 

محبوب نگر ضلع ایس پی نرسمہا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھراپردیش پردیش کے ضلع نندیال سے تعلق رکھنے والا رنگا سوامی نامی شخص نے کچھ آدمیوں کے ساتھ ٹولی بناکر 500 اور 2000 کے نقلی نوٹ تیار کیا اور  ان کے پاس موجود کیمیکل لگائے ہوئے لوٹے کو سونے کا بتاتے ہوئے اس لوٹے سے پوجا کرنے پر یہ نوٹ کروڑوں روپئے میں تبدیل ہونے کا یقین دلاتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ لئے ۔  ضلع محبوب نگر کے میڑجل منڈل و کڈتال منڈل سے تعلق رکھنے والے عوام کو راما سوامی گزشتہ 10ماہ سے دھوکہ دے رہا تھا  ان چوروں کی ٹولی نے عوام سے 71 لاکھ 50 ہزار روپئے وصول کئے اور ان پیسوں سے اپنے گاؤں میں چار ایکڑ اراضی، قیمتی پلاٹس خریدی اور ایک متاثر کے پاس سے مہیندرا xuv گاڑی لے کر اپنے ذاتی ضروریات کے لئے استعمال کر رہا تھا

متاثرین کی شکایت پر جس کو آج پولیس نے مننور ٹول گیٹ کے پاس ان کی ٹولی کو گرفتار کرلیا جن کے پاس سے جعلی 500 اور 2000 کی نوٹ و قیمتی زمین کے کاغذات و 3 کاروں کو ضبط کرلیا۔ضلع ایس پی نرسمہا نے ٹولی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر محبوب نگر ڈی ایس پی مہیش کے علاوہ متعلقہ پولیس عہدیدار موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button