ایجوکیشن

محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ میں سینکڑوں غریب ‘ یتیم طلباء و طالبات میں مفت ایجوکیشن کٹس تقسیم

نارائن پیٹ: 22 اگسٹ (اردو لیکس)محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ ٹاؤن و اطراف و اکناف کے سرکاری و خانگی اسکول’ مدرسہ کے سینکڑوں غریب ‘ یتیم طلباء و طالبات جس میں جماعت نرسری تا انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم کے طلباء و طالبات میں آج نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول میں مفت ایجوکیشن کٹ تقسیم عمل میں لائی گئی۔

 

اس تقریب کی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا رح نے کی۔ اس ایجوکیشن کٹ میں اسکول بیاگ ‘ نوٹ بک’ پن’ پنسل’ ٹیفن باکس’ واٹر بوٹل کے علاوہ دیگر تعلیمی اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے صدر سوسائٹی محمد غوث سنڈکے انجنیئر حیدرآباد’ محمد حسین سنڈکے’ محمد نواز موسی’ امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر’ خواجہ محبوب خان پرنسپل ٹمریز اسکول’ عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی سنئیر صحافی’ پرتاب ریڈی پرنسپل گورنمنٹ جونیئر کالج’ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی ودیگر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سوسائٹی کی بھر پور ستائش کی اور انکے اس مشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ طلباء تعلیم کا حاصل کرنا بے حد ضروری ہے اور طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت و مشقت کے ساتھ تعلیم پر توجہ دیں اور ایک قابل شخص بننے کی کوشش کریں.

 

مقررین نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت ہے، جس سے ہر کسی کی قسمت بدل سکتی ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، آج کے اس جدید ٹکنالوجی والے دور میں تعلیم سب کے لئے ضروری ہے۔ مقررین نے کہاکہ ہر فرد اور ہر ادارے کو چاہئے کہ اس خصوص میں کام کرے اور قوم کے نونہالوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے۔ اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے گورنمنٹ جونیئر کالج کی ایک طالبہ جو انٹر میڈیٹ امتحانات میں ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا تھا تہنیت پیش کی گئ۔ اور محمد فیاض پاجنی گھر جو ماڈرن اسکول کے قدیم طالب علم کو جونیئر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ میں تقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی گی۔

 

محمد فیاض رنگریز کی دختر جو نارائن پیٹ ایس ایس سی میں 10/10 نشانات حاصل کرنے پر تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے جانب سے غریب طلباء میں مفت کپڑے بھی تقسیم کئے گئے۔

 

تقریب کا آغاز محمد فیصل  کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف ماڈرن اسکول’ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی کے طالب علم نے پڑھی۔ تقریب کی کارروائی جناب عبدالقدیر کرسپانڈنٹ اسکول نے چلائی۔ حافظ محمد تقی صحافی روزنامہ اعتماد کنوینر پروگرام کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر حافظ جلال’ ذاکر حسین تاج صدر مدرس کے علاوہ مختلف اسکول کے ذمہ داران و اساتذہ’ طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button