August 14, 2020

شادی کے اصولوں کی خلاف ورزی – دلہے کے گھر والوں پر بھاری جرمانہ

شادی کے اصولوں کی خلاف ورزی – دلہے کے گھر والوں پر بھاری جرمانہ

جے پور-2 جولائی( اردو لیکس)راجستھان کے ضلع بلواڈا میں انجام دی گئی ایک شادی پر ضلع انتظامیہ نے دولہے کے گھر والوں پر  بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ کورونا  وائرس کے اصولوں کی تعمیل کیے بغیر شادی میں بہت سے لوگوں کو مدعو کرنے پر  حکومت نے 6.26 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ کورونا کے مریضوں کے اخراجات برداشت کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ بھاڈاڈا  علاقہ سے تعلق رکھنے والے  ایک بڑے بزنس مین نے اپنے بیٹے کی شادی 13 جون کو بڑے پیمانے پر انجام دی تھی۔ اگرچہ حکومت نے 50 افراد کو مدعو کرنے اور سینیٹائزرز اور ماسک کا استعمال اور جسمانی فاصلے پر عمل کرنے کی اجازت  دی تھی ، لیکن انھوں نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی۔ تقریبا ایک ہزار مہمانوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔جس کی وجہ سے کئی افراد کورونا سے متاثر ہوگئے ۔

Post source : Urduleaks