جنرل نیوز

صحافیوں کو امکنہ اراضی الاٹمنٹ،ایکریڈیشن کی اجرائی میں امتیازی سلوک۔تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کی صدرنشین میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات

حیدرآباد،28جون۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صدرنشین میڈیا اکیڈیمی الم نارائنا سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں اردو صحافیوں کو امکنہ اراضی الاٹمنٹ،ایکریڈیشن کی اجرائی میں امتیازی سلوک ودیگر مسائل پرنمائندگی کی۔ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین کی قیادت میں فیڈریشن کے وفد میں ریاستی نائب صدر سید عظمت علی شاہ۔خازن ایم اے محسن۔ حیدرآباد سٹی یونٹ کے صدر ڈاکٹر محمد آصف علی۔ سٹی جنرل سکریٹری محمد شفیع اللہ اور رکن عاملہ سیدانس شامل تھے۔

 

 

وفدنے بتایاکہ وزیربلدی نظم ونق کے ٹی راما راو نے تمام صحافیوں کو امکنہ کے لئے اراضی دینے کا اعلان کیاہے اوراس کے لئے میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین نے بتایاکہ اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہے ۔انہوں نے فیڈریشن کے اس مطالبہ کو تسلیم کیاکہ صحافیوں کے انتخاب کےلئے جو کمیٹی بنائی جائے گی اس میں اردو کے نمائندے کو شامل کیاجائے گا۔ جیسے ہی اس کے لئے شرائط طے کئے جائیں گے فیڈریشن کو اس سے مطلع کیاجائے گا۔ ایکریڈیشن کی اجرائی میں بے قاعدگیوں کااعتراف کرتے ہوئے اس سلسلے میں فی الوقت کسی کاروائی سے معذوری ظاہر کی۔ اس نمائندگی کے بعد فیڈریشن کے جنرل سکریٹری نے اردوصحافیوں سے اپیل کی ہے کہ ضلع و ریاستی سطح پر ڈبل بیڈروم مکانات یااراضی کے الاٹمنٹ میں اگر امتیاز برتاجارہاہے تو اس کی اطلاع فیڈریشن کو دی جائے ۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر

9885157378

پرربط پیداکیاجاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button