تلنگانہ

حیدرآباد میں حسین ساگر جھیل کے ساحل پر امبیڈکر کے 125 فٹ طویل مجسمہ کی نقاب کشائی

حیدرآباد _ 14 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر کے ساتھ مل کر ریاستی دارالحکومت حیدرآباد شہر  میں حسین ساگر کے کنارے ہندوستانی آئین کے بنانے والے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 125 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر بدھ راہبوں نے خصوصی دعائیں کیں۔

اس موقع پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے امبیڈکر کے مجسمہ پر گلاب کے پھول نچھاور کئے گئے ۔ چیف منسٹر کے سی آر، پرکاش امبیڈکر کے ساتھ کئی عوامی نمائندوں نے پھولوں کی بارش سے محظوظ ہوئے ۔ وہاں موجود تمام عوامی نمائندوں نے تالیوں سے پھولوں کی بارش کر کے استقبال کیا۔ پرکاش امبیڈکر نے امبیڈکر کے مجسمہ کی تختی کی نقاب کشائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button