ایجوکیشن

کھمم شہر کے آکسفورڈ اسکول کو قومی سطح کا ایوارڈ

کھمم شہر کے آکسفورڈ اسکول کو قومی سطح پر ایوارڈ حاصل ہوا ہے برین فیڈ کی جانب سے ہر سال تعلیمی اداروں کو ملک بھر میں  سروے کرکے تعلیمی شعبہ میں تعلیمی ادارے جات کے خدمات اور تعلیمی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان تعلیمی اداروں کو قومی سطح پر ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے

 

کھمم شہر کے آکسفورڈ اسکول کو مسلسل تیسری مرتبہ 2020 سے 2023 تک تیسری مرتبہ ایوارڈ سے نوازا گیا واضح رہے کہ برین فیڈ کی جانب سے ملک بھر میں 500 تعلیمی اداروں کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا جس میں تلنگانہ کے کھمم شہر کے آکسفورڈ اسکول کو تیسری مرتبہ قومی سطح پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ تقسیم تقریب حیدرآباد کے ھائ ٹک سٹی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں آکسفورڈ اسکول کھمم کے کرسبانڈنٹ جعفر متین اور ویس پرنسپل محترمہ صدیقہ متین نے ایوارڈ حاصل کیا مسلسل تیسری مرتبہ قومی سطح پر ایوارڈ حاصل ہونے پر آکسفورڈ اسکول کے کرسبانڈنٹ جعفر متین و جمیع اساتذہ اسکول کو کھمم شہر کے مختلف تنظیموں اور اولیاء طلباء نے مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button