August 14, 2020

کرایہ مانگنے پرمالک مکان کا قتل

کرایہ مانگنے پرمالک مکان کا قتل

چینئی 9 جولائی (اردولیکس) کرایہ پوچھنے پرمالک مکان کا کرائے دارکے بیٹے نے قتل کردیا۔ یہ واردات ریاست تمل ناڈوچینائی کے کنڈراٹورمیں پیش آیا۔ دھن راج نامی شخص 51 سالہ گونا شیکھرکے مکان میں کرائے سے ہے۔ لاک ڈاون کی وجہہ سے 4 ماہ سے اس نے کرایہ ادا نہیں کیا۔ اس مسئلہ پردھن راج اورگونا شیکھرکا جھگڑا ہوگیا۔ بعد ازاں رات دیرگئے دھن راج کے بیٹے اجیت نے رات دیرگئے مکان مالک کے مکان میں داخل ہوکرخنجرسے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔

Post source : urduleaks