August 04, 2020

دہلی میں انٹر، ڈگری کے امتحانات منسوخ

دہلی میں انٹر، ڈگری کے امتحانات منسوخ

نئی دہلی11 جولائی(اردولیکس) دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیز میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحانات سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی چیف منسٹر اعلی ووزیر تعلیم منیش سسوڈیا نے آج اس بات کا اعلان کیا۔ انھوں نےکہا کہ طلبہ و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجس کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks