تلنگانہ

بی آر ایس کے ایک اور رکن اسمبلی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات _ ایک ہفتہ میں 5 ارکان اسمبلی کی ملاقات سے سیاسی حلقوں میں تجسس

حیدرآباد _ 28 جنوری ( اردولیکس) بی آر ایس پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو سیاسی حلقوں میں کافی تجسس سے دیکھا جا رہا ہے پرکاش گوڑ جو حیدرآباد کے راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں نے ریونت ریڈی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات کی۔

چار دن قبل  بی آر ایس کے 4 ارکان اسمبلی سنیتا لکشماریڈی، مہیپال ریڈی، کوتہ پربھاکر ریڈی نے بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ان ارکان اسمبلی کی ملاقات کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھی کہ یہ چاروں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں تاہم ان چار ارکان اسمبلی نے انتباہ افواہیں کی مذمت کی تھی اور واضح کیا تھا کہ وہ بی آر ایس پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button