August 14, 2020

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کرلی خودکشی – مارکیٹ میں دیبیندر ناتھ کی نعش

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے کرلی خودکشی – مارکیٹ میں دیبیندر ناتھ کی نعش

کولکتہ -13 جولائی ( اردو لیکس)  مغربی بنگال میں  بی جے پی رکن اسمبلی دیبیندر ناتھ رائے نے مارکیٹ کے علاقے میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ ان کی نعش دناج پور کے  بازار میں ایک دکان کے سامنے شیڈ کے راڈ سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق دناج پور محفوظ حلقہ سے نمایندگی کرنے والے دیبیندر ناتھ رائے گزشتہ سال ہی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے آج صبح انہوں نے ایک دکان کے سامنے خودکشی کرلی ۔خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔تاہم بی جے پی نے اس واقعہ کو قتل قرار دیا ہے اور ریاست کی ممتابنرجی حکومت کو ذمدار قرار دیا ۔

Post source : Urduleaks