اسپشل اسٹوری

غریب دیش کے امیر لوگ

ریاض ۔ کے این واصف

حال میں ہمارے اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی۔ جس مینت دنیا کے امیر ترین شخصیات میں 200 امیر ہندوستانی افراد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مکیش امبانی 116 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ملک کے امیر ترین شخص قرار پائے۔

 

خبر پڑھ کر ذہن میں خیال آیا کہ ہندوستان کے ایک سو چالیس کروڑ کی آبادی میں ہمارے سمیت ہندوستان میں ایسے کتنے کروڑ علمی اور مالی طور پر غریب لوگ ہونگے جو مکیش امبانی کو حاصل دولت کو اعداد (ہندسون) کی شکل میں لکھنے سے تک قاصر ہونگے۔ یعنی ہم اتنے غریب ہیں کہ ملک کے امیر ترین شخص کی جملہ مالیت کو اعداد میں لکھ بھی نہیں سکتے۔ اس بات پر ہم من ہی من شرمندہ تھے کہ اچانک ہمیں کچھ عرصہ قبل دیکھے ایک ٹی وی شو کا خیال آیا تو ڈھارس بنی۔

 

بی جے پی کے ڈاکٹر سموت پاترا اور پروفیسر گورو وللبھ (جو اب “کھنڈوا” بدل کے بی جے پی میں ہیں) آمنے سامنے تھے۔ معاشی ترقی کی بات پر ڈاکٹر پاترا نے کالر کھڑا کرتے ہوئے شان سے پانچ ٹریلین ڈالر معیشت (Economy) کی بات کی۔ اس پر پروفیسر گورو نے پاترا کی شان پر پانی ڈالتے ہوئے فوری کہا سموت پاترا جی کیا آپ بتاسکتے مین کہ پانچ ٹریلین مین کتنے زیرو ہوتے ہیں۔ جس پر ڈاکٹر سموت پاترا بغلیں جھانکنے لگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button