اسپشل اسٹوری

امریکہ میں تعلیم کیلئے حیدرآبادی طالب علم کو 1.30کروڑکی اسکالرشپ

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک 18 سالہ طالب علم ویدانت آنند واڈے کوامریکہ میں کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی بیچلر ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے 1.30 کروڑ کی اسکالرشپ فراہم کرے گی۔اس سلسلہ میں یونیورسٹی نے رضامندی کا مکتوب اور اسکالر شپ کا مکتوب بھیجا ہے۔ ویدانت، جنہوں نے شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں آئی سی ایس ای کی تکمیل کی، امریکہ کے نیویارک میں نیورو سائنس کی تعلیم حاصل کرنے میں دلچسپی کااظہار کیا۔انہیں جیکبرٹی گلوبل نامی ادارہ نے اس خصوص میں رہنمائی کی، جو ایک قومی خیراتی ادارہ ہے۔ ویدانت اس ماہ کی 12 تاریخ کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر طالب علم نے کہا کہ یونیورسٹی طب میں دنیا میں 16ویں نمبر پر ہے اور اس نے 17 نوبل انعام یافتہ افراد پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی یونیورسٹی میں پڑھنے کے لیے اسکالرشپ ملی ہے۔ ویدانت نے کہا کہ والد ایک پرائیویٹ اسپتال میں ڈینٹسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں اور ماں فزیوتھراپسٹ ہیں۔

Dawn

متعلقہ خبریں

Back to top button