انٹر نیشنل

امریکہ میں پھر فائرنگ کا واقعہ _ نامعلوم شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 8 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 7 مئی ( اردولیکس ڈیسک) امریکہ  میں  فائرنگ کے واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ایک  مال میں ایک نامعلوم شخص کی  اندھا دھند فائرنگ کے واقعہ میں تین بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ سات دیگر زخمی ہوئے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ یہ واقعہ ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے نواحی علاقے ایلن کے پریمیئر مال میں پیش آیا۔ اس واقعہ سے امریکہ میں خریداری کے لیے مال  آنے والوں کو دہشت زدہ کر دیا۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3.36 بجے ایک شخص مال کے باہر گاڑی کھڑی کر کے مال میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ اس سے متعلقہ ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئیں۔ مقامی لوگوں نے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ایلن پولیس کو دی اور فوراً پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس نے متوفی کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ معلوم ہوا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 5 سے 61 سال کے درمیان ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button