انٹر نیشنل

مسلمانوں کے ساتھ جو آج ہورہا ہے وہ کبھی دلتوں کے ساتھ ہوچکا ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس قائد راہل گاندھی نے امریکہ کے دورہ کے موقع پر واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان میں صحافت کی اورمذہبی آزادی، اقلیتوں کو درپیش مسائل اور معیشت کی حالت سمیت متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔

 

قبل ازیں ایک تقریب کے دوران راہل گاندھی نے اقلیتوں کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ندوستان میں راست طور پر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عیسائی، دلت ، قبائلی غریب افراد تمام پریشان ہیں اور چند لوگ ہی خوش نظر آ رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹا سا گروپ ہے جس نے نظام پر قبضہ کر لیا ہے اور اسے میڈیا کی بھی تائیدحاصل ہے۔ راہل گاندھی نے کہا میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ملک کے بیشتر لوگ پیار اور محبت میں یقین رکھتے ہیں جو آج مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کبھی دلتوں کے ساتھ بھی ہو چکا ہے۔ ہم اسے چیلنج کریں گے، اس کے خلاف جنگ لڑیں گے اور نفرت کے ساتھ نہیں بلکہ محبت کے ساتھ لڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button