تلنگانہ

حیدرآباد میں منصف ٹی وی کا کانکلیو سلگتے مسائل پرہوگاسیاسی قائدین کے ساتھ مباحثہ

حیدرآباد 31اکٹوبر(پریس نوٹ) ملک کی ٹیلی ویژن دنیا میں اردو زبان کا بے باک سیٹلائیٹ نیوز چینل ہمیشہ سے ہی مظلوم عوام کی آواز کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کی بہترین پہل کررہا ہے۔ ملک کی کثرت میں وحدت تہذیب کو پروان چڑھانے کے لے ملک کے کئی ریاستوں کی خبروں پر مشتمل اس کے خاص بلٹنس ناظرین کی پسند بن رہے ہیں۔

 

منصف ٹی وی ائیرٹیل ، جیو فائبر کے بشمول ملک کے مختلف کیبلس پر دستیاب ہے۔ منصف ٹی وی پوری ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انتخابات کے دوران بھی سبھی پارٹیوں کے اعلی قائدین کو ایک جٹ جمع کرکے سلگتے ہوئے مسائل پر بحث اور ان پر سیاسی پارٹیوں کی رائے کےلے منصف ٹی وی کانکلیو کاانعقاد کرتا آرہا ہے۔

 

گزشتہ دنوں 21 اکٹوبر کو راجستھان کے جئے پور شہر میں منصف ٹی وی کانکلیوکے کامیاب انعقاد کے بعد اب منصف ٹی وی اپنے آبائی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد شہر میں ایک بڑے پیمانے پر منصف ٹی وی کانکلیو تلنگانہ کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

 

جس میں ریاست کی تمام سیاسی پارٹیوں کے اعلی قائدین اور اقلیتی قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔ ایسے مسائل ہر بحث ہوگی جسےکہیں اور جگہ نہیں دی گئی۔ منصف ٹی وی اس پہل کے ذریعے عوام کےاُن مسائل کو اجاگرنے کی کوشش کررہا ہے۔ جس انتخابی ماحول میں اجاگر کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button