جرائم و حادثات

بودھن میں بارش سے کار الٹ گئی نوجوان ہلاک ، دو زخمی

بودھن 19/ جولائی ( عبد اللہ قریشی کی رپورٹ) بودھن تا نظام آباد جانے والی شاہراہ کے قریب ایک سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت ہوگی تفصیلات کے بموجب بودھن شہر کے مشہور گاتری ساری سنٹر کے مالک کے فرزند سورج پر کاش 22سالہ حادثہ میں برسر موقع فوت ہوگئے ۔ جبکہ دوسرے فرزند راہول پرکاش اور دوسرے نوجوان کو شیدید زخمی حالات میں ضلع نظام اباد منتقل کردیا پولس کے مطابق شدید بارش کے باعث کار کے بے قابو ہوکر الٹ جانے کا اندیشہ ظاہر کیا اس سلسلہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوے تحقیقات کا آغاز کردیاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button